ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منی پال : ایم آئی ٹی متعلم سمیت  تین ڈرگس پیڈلر گرفتار :2.30لاکھ روپئے مالیت کی ڈرگس ضبط

منی پال : ایم آئی ٹی متعلم سمیت  تین ڈرگس پیڈلر گرفتار :2.30لاکھ روپئے مالیت کی ڈرگس ضبط

Thu, 27 Apr 2023 20:03:42    S.O. News Service

منی پال :27؍اپریل (ایس اؤ نیوز )نشیلی اشیاء کی فروخت کاری کےمتعلق منی پال پولس نے ایک طالب علم سمیت تین ڈرگ پیڈلر کو گرفتار کرتےہوئے لاکھوں روپئے مالیت کے ایم ڈی ایم اے نامی نشیلی اشیاء ضبط کئےجانےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

گرفتار شدگان کی شناخت منی پال ایم آئی ٹی کے طالب علم مگر مہاراشٹرا سےتعلق رکھنے والےاکشئے کُماوت (36)، بنگلورو ،سرجاپور کے مکین شری نواس گوڈا(31)، بنگلورو کے بگ باس کمپنی کے ملازم بانسواڑی کے مکین آئزاک شیام (29)کی حیثیت سے گئی ہے۔ ریاستی  اسمبلی انتخابات کے پیش نظر منی پال تھانہ حدود میں نشیلی اشیاء کی سپلائی اور فروخت کاری جال کا پتہ لگانے کے لئے اُڈپی کے ایس ی اکشئے ہاکے مچیندرا کی رہنمائی میں منی پال پولس افسر دیوراج ٹی وی اور ایس آئی نوین نائک کی قیادت والی ٹیمیں منی پال اور بنگلورو میں تفتیش کرتے ہوئے ڈرگس پیڈلر کے متعلق جانکاری حاصل کی تھی۔ اسی کے مطابق 24اپریل کو منی پال کے ایشور نگر ،جنتا ٹاور کے روبر چھاپہ مارتےہوئے ملزموں کو گرفتارکرنےمیں کامیاب ہوئےہیں۔

گرفتارشدہ ملزمان سے 2.30لاکھ روپئے مالیت کا 22.11گرام وزنی ایم ڈی ایم اے نشہ آور پاؤڈر ضبط کرلیاگیا ہے۔ منی پال شہر میں طلبا کو ڈرگس سپلائی کرنےو الے پیڈلر جال کاپتہ لگائی پولس اپنی جانچ جاری رکھی ہوئی ہے۔ ملزموں کوعدالت میں پیش کیاگیا ہے۔ کارروائی میں پولس اہلکار تھومنس، عبدالرزاق، سلمان خان، چنیش، ریونسدا، ڈرائیور مہابلیشور شریک تھے۔


Share: